السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا رسول کریمﷺ نے وِتر میں رفع یدین کا حکم دیا ہے ؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
غالباً سائل کا مقصود قنوت ِ وِتر میں رفع یدین ہے۔ قنوتِ وِتر میں رفعِ یدین کرنا رسولِ اکرمﷺ سے ثابت نہیں۔ ہاں البتہ بعض سلف سے آثار موجود ہیں۔
ملاحظہ ہو! ’’قیام اللیل‘‘ از امام محمد بن نصر مروزی۔ مگر جس طرح حنفیہ وِتر کی دعاے قنوت سے پہلے رفع یدین کرتے ہیں۔ اس کا ثبوت میرے علم میں نہیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب