سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(542) بغیر رفع الیدین نماز کا حکم

  • 24552
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-25
  • مشاہدات : 449

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص جو کہ حنفی مسلک سے تعلق رکھتا ہے، وہ سورہ فاتحہ امام کے پیچھے پڑھتا ہے۔ دیگر نماز کے اہم بنیادی ارکان کو سنت کے مطابق کرتا ہے، لیکن رفع الیدین نہیں کرتا۔ کیا اس کی نماز ہو گی یا نہیں؟ یا کہ صرف اس سنت کے ثواب و فضیلت سے محروم ہو جائے گا۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مذکور شخص کی نماز تو رفع یدین کے بغیر ہو جائے گی۔ لیکن اس کو التزامِ سنت کی تبلیغ وترغیب و اہمیت کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔﴿لَعَلَّ اللّٰهَ یُحَدِّثُ بَعدَ ذٰلِكَ أَمرًا﴾

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:475

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ