سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(541) مسئلہ رفع اليدین

  • 24551
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-27
  • مشاہدات : 441

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

مسئلہ رفع الیدین کے بارے میں تفصیل سے تحریر کریں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

رفع الیدین رسول اکرمﷺ کی سنت ہے۔ اس بارے میں بہت ساری احادیث وارد ہیں۔ ان کا احاطہ مختصر مجلس میں مشکل امر ہے۔ اس بارے میں’’صلوٰۃ الرسولﷺ‘‘ مؤلفہ مولانا محمد صادق مرحوم سیالکوٹی کی طرف رجوع فرمائیں! کافی حد تک تشفی ہو جائے گی۔(ان شاء اﷲ تعالیٰ) اور اگر عربی زبان سے واقف ہیں تو ’’مرعاۃ المفاتیح‘‘ جلد اوّل کا مطالعہ کریں۔ اس میں مخالفین کے دلائل کا جائزہ بھی خوب پیش کیا ہے، جو قابلِ تعریف اور لائقِ تحسین ہے۔ بطورِ مثال حدیث ملاحظہ فرمائیں:

’’ حضرت عبد اﷲ بن عمر رضی اللہ عنہما  سے روایت ہے کہ تحقیق رسول اﷲﷺ اپنے ہاتھ اٹھاتے تھے برابر مونڈھوں کے، جب شروع کرتے نماز، اور جب تکبیر کہتے واسطے رکوع کے، اور جس وقت اٹھاتے سر اپنا رکوع سے، اٹھاتے دونوں ہاتھ اسی طرح سے( یعنی جس طرح نماز کے شروع میں اٹھاتے تھے۔ صحیح البخاری بَابٌ:رَفعُ الیَدَینِ فِی التَّکبِیرَۃِ ،رقم:۷۳۵۔ صحیح مسلم،بَابُ استِحبَابِ رَفعِ الیَدَینِ حَذوَ المَنکِبَینِ مَعَ تَکبِیرَۃِ الإِحرَامِ…الخ ،رقم:۳۹۱

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:475

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ