ایک آدمی بھول کر اپنے سر پر غسل جنابت کے دوران چار اوک پانی ڈال دیتا ہے ، غسل کرلینے کے بعد اسے یاد آتا ہے کہ میں نے ایک مرتبہ زیادہ دھو لیا ہے۔ کیا اب اس پر غسل دھرانا ضروری ہے یا اس کی یہ بھول معاف ہے؟
___________________________________________________
غسل درست ہے آیندہ ایسا نہ کرے۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’میری اُمت کی بھول چوک معاف ہے اور جو کام زبردستی کرائے جائیں وہ بھی معاف ہیں۔‘‘ (ابن ماجه، كتاب الطلاق، باب الطلاق المكروه والناسي، مشكوٰة، كتاب المناقب، باب ثواب هذه الامة، الفصل الثالث)