سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(538) رفع الیدین سنت ہے؟

  • 24548
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-25
  • مشاہدات : 450

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بندہ رفع الیدین کو سنتِ رسولﷺ سمجھ کر نماز میں ادا کرتا ہے جب کہ والدین کا اصرار ہے کہ رفع الیدین چھوڑ دو مجھے اس صورت میں سنت رسولﷺ پر عمل کرنا چاہیے یا والدین کی اطاعت؟

چونکہ اسلامی تعلیمات میں اس قسم کی نظائر ملتی ہیں کہ حضورﷺ نے حج اور جہاد کے مواقع پر اطاعت وخدمت والدین کو ترجیح دی ہے۔ اب جب کہ رفع الیدین سنت ہے اور اطاعت و خدمت والدین فرض ہے مجھے کس پہلو کو ترجیح دینا چاہیے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ان حالات میں والدین کی دلجوئی کے لئے ترک رفع کی گنجائش ہے۔ البتہ وقتاً فوقتاً بطریقِ احسن افہام و تفہیم کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔ ﴿لَعَلَّ اللّٰهَ یُحدِثُ بَعدَ ذَلِكَ أَمرًا﴾

ہمارے بعض اسلاف تبلیغی مصلحت کے پیشِ نظرترکِ رفع الیدین پر عامل تھے۔ اس طرح ممکن ہے آپ بھی کوئی بہتر ناصحانہ کردار ادا کر سکیں۔﴿ وَاللّٰهُ یَهدِی مَن یّشَٓاء اِلٰی صِرَاطٍ مُّستَقِیم﴾

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:469

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ