السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا چار رکعت فرض نماز میں امام کے پیچھے سورت فاتحہ کے علاوہ بھی کوئی سورت پڑھ سکتا ہے یا نہیں؟ یعنی آخری دو رکعت میں۔
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
چار رکعتی فرض نماز کی پچھلی دو رکعتوں میں سورۃ الفاتحہ کے ساتھ سورۃ ملائی جا سکتی ہے۔ صحیح مسلم میں حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی روایت میں پچھلی دو رکعتوں کا اندازہ پندرہ پندرہ آیتیں بیان ہوا ہے۔" صحیح مسلم،بَابُ الْقِرَاء َۃِ فِی الظُّہْرِ وَالْعَصْرِ،رقم:۴۵۲"، جس سے ظاہر ہے کہ یہ اندازہ فاتحہ کے ساتھ دیگر آیات کو ملا کر ہے۔ ورنہ فاتحہ کی تو صرف سات آیتیں ہیں۔ تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو!’’ مرعاۃ المفاتیح‘‘ (۱/۶۰۰۔۶۰۲)
ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب