السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
جمعہ کی نماز میں جب امام صاحب ﴿سَبِّحِ اسمَ رَبِّكَ الاَعلٰی﴾ پڑھتے ہیں تو مقتدی جہری آواز میں’’سُبحَانَ رَبِّیَ الاَعلٰی‘‘ کہتے ہیں۔ اب ایک مولوی صاحب نے ارشاد فرمایا ہے کہ یہ حدیث سے ثابت نہیں، تو کونسا فعل ثابت ہے؟ جواب دے کر ممنون فرمائیں۔
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
مقتدی کے لیے مخصوص آیات کے جوابات دینا واقعی کسی صحیح حدیث سے ثابت نہیں۔ مسئلہ ہذا میں تفصیلی بحث قبل ازیں ماہنامہ ’’محدث‘‘ لاہور میں چھپ چکی ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب