سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(509) کیا صحابہ کرام کا اونچی آمین کہنا ثابت ہے ؟

  • 24519
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 535

سوال

(509) کیا صحابہ کرام کا اونچی آمین کہنا ثابت ہے ؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا کسی صحیح حدیث میں آتا ہے کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم  پیغمبر اسلام ﷺ کے پیچھے اونچی آواز میں آمین کہتے تھے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ہاں احادیث سے ثابت ہے کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم  آپ ﷺ کی اقتداء میں آمین بآواز بلند پکارتے تھے۔ ’’صحیح بخاری میں ہے عبداللہ بن زبیر اور ان کے مقتدی اتنی بلند آواز سے آمین کہا کرتے تھے کہ مسجد گونج اٹھتی تھی۔ ایک روایت میں ہے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

’ إِذَا أَمَّنَ الإِمَامُ فَأَمِّنُوا ‘صحیح البخاری،بَابُ جَہْرِ الإِمَامِ بِالتَّأْمِینِ،رقم:۷۸۰

’’جب امام آمین کہے تم آمین کہو‘‘

اور دوسری روایت میں بخاری کے الفاظ یوں ہیں: ’إِذَا أَمَّنَ القَارِی فَأَمِّنُوا۔‘ صحیح البخاری، بَابُ التَّأْمِینِ،رقم:۶۴۰۲

’’جب قاری آمین کہے تم بھی آمین کہو۔‘‘

ظاہر ہے کہ رسول اللہ ﷺ امام تھے اور صحابہ  رضی اللہ عنہم  مقتدی تھے سب اکٹھے آمین پکارتے تھے۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:429

محدث فتویٰ

تبصرے