سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(505) دو مرتبہ آمین کہنا

  • 24515
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-20
  • مشاہدات : 441

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جَہری نمازوں میں فاتحہ خلف الامام پڑھنے کے بعد ’’آمین‘‘ اپنی کہہ چکنے کے بعد کیا پھر دوبارہ جہرًا امام کے ساتھ ’’آمین‘‘کہی جائے۔ یا کہ فاتحہ پڑھنے کے بعدخود آہستہ آمین کہے بغیر ’’ آمین‘‘ جہراً کہنے کے لیے امام کی قرأتِ فاتحہ ختم ہونے کا انتظار کیا جائے ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

حدیث ’ اِذَا اَمَّنَ الاِمَامُ فَاَمِّنُوا ‘"سنن أبی داؤد،بَابُ التَّأْمِینِ وَرَاء َ الْإِمَامِ ،رقم:۹۳۶" کا تقاضا یہ ہے، کہ (آمین) امام کے ساتھ کہی جائے اور جَہری نمازوں میں سورہ ٔ فاتحہ کی قرأت میں سبقت کی بجائے امام کی پیروی ہونی چاہیے۔ تاکہ (آمین) میں امام کے ساتھ موافقت ہو سکے اور اقتداء کا مقصد حاصل ہو۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:426

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ