السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
جو آدمی امام کے پیچھے سورۃ فاتحہ پڑھتا ہے وہ آمین کب کہے گا؟ اپنی سورت فاتحہ کے آخر میں یا پھر جب امام اپنی سورۃ فاتحہ ختم کرے گا تب یا پھر دونوں بار؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
مقتدی دو بار آمین کہے۔ اوّلاً امام کے ساتھ آمین کہے، تاکہ حدیث
’اِذَا اَمَّنَ الاِمَامُ فَاَمِّنُوا‘"سنن أبی داؤد،بَابُ التَّأْمِینِ وَرَاء َ الْإِمَامِ ،رقم:۹۳۶"
یعنی ’’جب امام آمین کہے۔ پس تم بھی آمین کہو۔‘‘ پر عمل ہو سکے۔ ثانیاً دیگر احادیث جن میں دعا کے اخیر میں (آمین) کی ترغیب وارد ہے، ان کی بناء پر سورہ فاتحہ بھی چونکہ دعا ہے، اس لیے اس کے اختتام پر بھی (آمین) کہی جائے۔ (مشکوٰۃ ،باب القراء ۃ فی الصلٰوۃ)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب