سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(497) مغرب کی باجماعت نماز میں تینوں رکعتوں میں صرف سورۃ فاتحہ پڑھنا

  • 24507
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 532

سوال

(497) مغرب کی باجماعت نماز میں تینوں رکعتوں میں صرف سورۃ فاتحہ پڑھنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا جو آدمی مغرب کی نماز باجماعت ادا کر رہا ہے وہ تینوںرکعتوں میں صرف سورہ فاتحہ پڑھے کیونکہ پہلی دو رکعتوں میں فاتحہ کے بعد امام کی قرأت سنتا ہے۔ یا یہ بھی ہے کہ فرائض کی پہلی دو رکعتوں میں سورہ فاتحہ کے علاوہ کوئی اور سورت بھی ملائے؟ غیر جَہری نماز اور آخری دو رکعات میں صرف فاتحہ پڑھے تو کیا شام کی تیسری رکعت میں باجماعت نماز ادا کرنے والا صرف فاتحہ ہی پڑھے گا۔‘‘


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مقتدی سری نماز میں فاتحہ کے ساتھ سورت ملا سکتا ہے اور آخری دو رکعتوں یا مغرب کی آخری رکعت میں بھی قرأت کا جواز ہے۔ ممانعت جہر کی صورت میں ہے۔

’ فَلَا تَقرَءَ ُوا بِشَیئٍ مِّنَ القُراٰنِ إِذَا جَہَرتُ إِلَّا بِأُمِّ القُرآٰنِ ‘سنن ابن ماجه،بَابُ الْجَهْرِ بِآمِینَ،رقم:۸۵۶

ملاحظہ ہو : صحیح مسلم اور مؤطا امام مالک وغیرہ۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:421

محدث فتویٰ

تبصرے