سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(490) امام کا سورۃ فاتحہ کی قراء ت کرتے ہوئے معمولی سا ٹھہراؤ کرنا

  • 24500
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 514

سوال

(490) امام کا سورۃ فاتحہ کی قراء ت کرتے ہوئے معمولی سا ٹھہراؤ کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

باجماعت نماز میں امام سورۂ فاتحہ کی آیات میں کتنا وقفہ رکھے؟ کیا مقتدیوں کو وہی آیت پڑھنے کے لیے وقت دے یا امام اپنی قرأت تسلسل کے ساتھ بغیر کسی وقفے کے مکمل کرے؟ اس صورت میں مقتدی فاتحہ کب پڑھیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

امام ہر آیت کی تلاوت علیحدہ علیحدہ کرے۔درمیان میں معمولی سا ٹھہر کر آگے چلتا جائے۔ اور مقتدی ساتھ ساتھ فاتحہ پڑھتا جائے یا سکتات میں پڑھ لے۔جیسے بھی آسانی ہو۔ جواز ہے۔ ملاحظہ ہو! (سنن ابی دائود) سنن ابی دائود،بَابُ مَنْ تَرَکَ الْقِرَاء َۃَ فِی صَلَاتِہِ بِفَاتِحَةَ الْکِتَابِ،رقم:۸۲۵

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:418

محدث فتویٰ

تبصرے