السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
بعض لوگ قائل ہیں کہ فاتحہ پڑھنے کے بعد امام کو سکتہ اتنا لمبا کرنا چاہیے کہ مقتدی فاتحہ مکمل کرلیں کیا اتنا لمبا سکتہ کرنا ثابت ہے ؟ کیا اسلاف میں بھی لمبے سکتے کا اختلاف رہا ہے؟
’’تخریج صلوٰۃ الرسول‘‘ میں بس اتنا لکھا ہے کہ فاتحہ کے بعد نہیں بعد والی صورت کے بعد سکتہ ثابت ہے۔
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اتنا لمبا سکتہ ثابت نہیں۔ فاتحہ کے بعد سکتے کا مسئلہ ویسے بھی محلِ نظرہے۔ بعض حنابلہ اس بات کے قائل ہیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب