سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(485) مقتدی کو امام کے پیچھے فاتحہ کس طرح پڑھنی چاہیے؟

  • 24495
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 543

سوال

(485) مقتدی کو امام کے پیچھے فاتحہ کس طرح پڑھنی چاہیے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

مقتدی کو امام کے پیچھے سورہ ٔفاتحہ پڑھنی ہوتی ہے۔ لیکن بعض مقتدی امام کی قرأت کے ساتھ ساتھ پڑھتے ہیں، کیا مقتدیوں کو امام کے ساتھ ساتھ سورہ فاتحہ پڑھنی چاہیے یا امام کو چاہیے کہ ہر آیت پر وقفہ کرے تاکہ مقتدی اس وقت میں پیچھے تلاوت کرلیں یا پھر مقتدی امام کے ساتھ ہی سورۃ فاتحہ پڑھتا چلا جائے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اہم شیٔ یہ ہے، کہ مقتدی کو امام کی اقتداء میں سورۃ الفاتحہ پڑھنی ضروری ہے۔ شکل جونسی اختیار کر لی جائے درست ہے۔ ملاحظہ ہو سنن ابوداؤد۔ سنن ابی دائود،بَابُ مَنْ تَرَکَ الْقِرَاء َۃَ فِی صَلَاتِہِ بِفَاتِحَۃِ الْکِتَابِ،رقم:۸۲۵

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:416

محدث فتویٰ

تبصرے