سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(482) امام کے سورۃ فاتحہ کی قراءت کے بعد شامل ہونے والا فاتحہ کب اور کیسے پڑھے؟

  • 24492
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 525

سوال

(482) امام کے سورۃ فاتحہ کی قراءت کے بعد شامل ہونے والا فاتحہ کب اور کیسے پڑھے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

زید جماعت میں اس وقت شامل ہوا جب امام فاتحہ پڑھ کر دوسری سورۃ شروع کر چکا تھا اب زید سورۃ فاتحہ کب اور کیسے پڑھے جب کہ قرأت کا سننابھی فرض ہے اگر سورۃ فاتحہ نہ پڑھے تو کیا وہ رکعت ہو جائے گی؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

امام کی قرأت کے دوران مقتدی آہستہ فاتحہ پڑھ سکتا ہے۔ یہ استماع اور خاموشی کے منافی نہیں۔ کیونکہ شریعت میں خاموشی کا اطلاق بعض دفعہ عدمِ جہر (آواز بلند نہ کرنے) پر ہوتا ہے۔ چنانچہ صحیح حدیث میں رسول اﷲﷺکی تکبیر اور قرأت کے درمیان چُپ ہو کر دعاے افتتاح پڑھنے کو سکوت اور اسکات سے تعبیر کیا گیا ہے۔ بہر صورت صحیح نصوص کی بناء پر فاتحہ کی قرأت از بس ضروری ہے۔ اس کے بغیر نماز نہیں۔

تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو! تَحقِیقُ الکَلَامِ ، مِرعَاۃُ المَفَاتِیحِ(۵۹۸/۱۔۵۹۹) فتاویٰ اہلِ حدیث (۱۴۲/۲۔ ۱۴۰) (توضیح الکلام مولانا ارشاد الحق اثری﷾)

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:409

محدث فتویٰ

تبصرے