السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
مقتدی نے ابھی سورہ فاتحہ مکمل نہیں کی امام نے رکوع کردیا مقتدی پڑھتا رہا۔ پھر اس خوف سے فاتحہ کی’’صرف آخری آیت‘‘ چھوڑ دی کہ امام رکوع سے اٹھ نہ جائے۔ کیا یہ رکعت دوبارہ پڑھنا ہو گی۔ امام کے سلام پھیرنے کے بعد؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
یہ رکعت دوبارہ پڑھنی ہو گی کیونکہ فاتحہ کل سورت کا نام ہے بعض کا نہیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب