سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(471) کیا سینے پر ہاتھ باندھنا منسوخ ہے ؟ یا سنت ِ مستمرہ ہے؟

  • 24481
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 495

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میرے والد محترم صاحب کا اصرار ہے کہ نماز میں ایک تو ناف کے نیچے ہاتھ باندھا کروں اور دوسرا رفع یدین نہ کیا کروں۔ جس طرح عام لوگ نماز پڑھتے ہیں اسی طرح پڑھا کروں۔ لوگ مجھے طعنے دیتے ہیں کہ تمہارا بیٹا وہابی ہو گیاہے۔ مزید یہ کہ رفع الیدین کا حکم آخری وقت میں نبیﷺ نے منسوخ کردیا تھا یہ امر صرف لوگوں کے بت چھڑوانے کے لیے تھا۔ جس کا ثبوت میں نے مانگا تو والد صاحب کے پاس جواب نہیں تھا۔ صرف اتنا کہا کہ کیا باقی ساری دنیا کافر ہے۔ صرف تو ہی مسلمان ہے ہمارے باپ دادا جس راہ پر چلے ہیں وہی راستہ اختیار کرو از راہِ کرم بذریعہ قرآن و سنت میری راہنمائی فرمائیں کہ کیا رفع الیدین ترک کردوں اور ہاتھ ناف کے نیچے باندھوں؟ جہاں تک میرے علم میں ہے کہ منسوخی ٔ رفع الیدین اور ہاتھ ناف کے نیچے باندھنا ضعیف حدیث ہے۔واﷲ اعلم بالصواب۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

رفع الیدین اور سینے پر ہاتھ باندھنا ’’سنن مستمرہ‘‘ ہیں۔ نسخ کی کوئی دلیل نہیں۔ اس پر قائم رہیں۔ والد صاحب کو بدلائل قائل کرنے کی کوشش جاری رکھیں۔ ’لَعَلَّ اللّٰهُ یُحدِثُ بَعدَ ذٰلِكَ اَمرًا‘

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:400

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ