سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(466) کیا امام جہری نمازوں میں سورۃ فاتحہ سے پہلے بسم اللہ اونچی آواز سے پڑھے؟

  • 24476
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 575

سوال

(466) کیا امام جہری نمازوں میں سورۃ فاتحہ سے پہلے بسم اللہ اونچی آواز سے پڑھے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

فجر ، مغرب اور عشاء کی نمازوں میں جب امام سورۃ فاتحہ پڑھتا ہے تو اُسے سورۃ فاتحہ سے پہلے ’’بسم اﷲ‘‘ پڑھنی چاہیے یا کہ نہیں۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جَہری اور سِرّی نمازوں میں ’’سورۃ فاتحہ‘‘ کے آغاز میں امام اور ماموم دونوں کو ’’بسم اﷲ‘‘ ضرور پڑھنی چاہیے۔ کیونکہ یہ ’’فاتحہ‘‘ کا جزء ہے، لیکن ترجیح اس بات کو ہے، کہ جَہری نمازوں میں ’’بسم اﷲ‘‘ آہستہ پڑھی جائے۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:397

محدث فتویٰ

تبصرے