سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(464) کیا سورۃ فاتحہ کے شروع میں بسم اللہ پڑھنی چاہیے؟

  • 24474
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 530

سوال

(464) کیا سورۃ فاتحہ کے شروع میں بسم اللہ پڑھنی چاہیے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

نماز میں سورہ فاتحہ شروع کرنے سے پہلے ’’بسم اﷲ‘‘ پڑھنی چاہیے یا نہیں؟ ہماری مسجد کے امام صاحب فرماتے ہیں کہ سورۃ فاتحہ سے پہلے ’’بسم اللہ الرحمن الرحیم‘‘ نہیں پڑھنی چاہیے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

’’بسم اﷲ‘‘ سورہ فاتحہ کا جزء ہے۔ لہٰذا ’’سورہ فاتحہ‘‘ کے ساتھ اس کا پڑھنا ضروری ہے۔ مولوی صاحب موصوف نے ممکن ہے جَہری پڑھنے کی نفی کی ہو، کہ اسے سِرّی پڑھنا چاہیے۔ بایں صورت ان کا موقف درست ہے اور اگر وہ مطلق نفی کے قائل ہیں، تو وہ غلطی پر ہیں۔ اس موقف سے رجوع کرنا چاہیے۔ تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو! تفسیر فتح القدیر وغیرہ۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:395

محدث فتویٰ

تبصرے