سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(439) کسی کو نقصان پہنچانے والے امام کے پیچھے نماز

  • 24449
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-18
  • مشاہدات : 673

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگر کوئی شخص کسی کو نقصان پہنچانے یا بدنام کرنے کے لیے اپنی بیوی سے کسی پر غلط الزام لگوائے تو کیا اس کے پیچھے نماز پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بالاقبیح خصلت سے متصف امام کو سخت الفاظ میں تنبیہ کرنی چاہیے ۔ پھر بھی اگر وہ اس حرکت شنیعہ(بُری حرکت) سے باز نہ آئے تو فرائض امامت سے سبکدوش کر دیا جائے ۔ کیونکہ امام کو تو مقتدیوں کے لیے قدوۂ حسنہ(اچھا نمونہ) ہونا چاہیے جب کہ اس میں اہلیت ہی مفقود ہے۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:381

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ