سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(420) بے نمازی کا اعتکاف کرنا

  • 24430
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 515

سوال

(420) بے نمازی کا اعتکاف کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا ماہِ رمضان میں اسی جامع مسجد میں ہم تین چار ساتھی اعتکاف کرلیں مگر ہم نے نہ تو کوئی فرض نماز اور نہ ہی نمازِ تراویح اور نہ ہی نمازِ جمعہ اس امام اور خطیب کے پیچھے ادا کرنی ہے۔ کیا اس صورت میں ہم اپنی جماعت کرالیا کریں۔ تراویح بھی اپنی ادا کرلیا کریں اور جمعہ کی نماز کی جگہ ظہر کی نماز مسجد میں ادا کر لیا کریں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ایسی صورت میں آپ مسجد ہذا میں اعتکاف نہ بیٹھیں ، بلکہ ترک کردیں۔ کیونکہ اس سے مزید فتنے جنم لیں گے۔ فتنہ کو مٹانا چاہیے اس میں اضافہ کا موجب نہیں بننا چاہیے۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:371

محدث فتویٰ

تبصرے