سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(418) غلط کردار کے حامل امام کے پیچھے نماز

  • 24428
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-24
  • مشاہدات : 436

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

گاؤں میں اور کوئی اہلِ حدیث مسجد نہیں کیا اس صورت میں اگر غلط کردار کے حامل خطیب کے پیچھے نماز نہ پڑھوں یعنی جمعہ کی نماز تو کیا اس کی جگہ میں ظہر کی نماز گھر ادا کر سکتا ہوں۔ ہم چار پانچ ساتھی ہیں۔ ہم نے وعدہ کیا ہے کہ اس غلط آدمی کے پیچھے ہم زندگی بھر نماز ادا نہ کریں گے کیا ایسی صورت میں ہم الگ اپنے گھر میں یا کسی دوسری مسجد میں اپنا خطبہ جمعہ دے کر نمازِ جمعہ ادا کر سکتے ہیں کیونکہ گاؤں میں اور کوئی اہلِ حدیث جامع مسجد نہیں ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ایسی صورت میں آپ دوسری مسجد میں جمعہ کی ادائیگی کا اہتمام کرلیں۔ لیکن جمعہ کو ترک مت کریں، چار پانچ ساتھی جمعہ پڑھ سکتے ہیں۔ انتظام کرلیں۔ اتنے عدد سے راجح مسلک کے مطابق اقامتِ جمعہ میں کوئی قباحت نہیں۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:370

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ