السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایک آدمی مسجدمیں مُردے نہلانے اور صفائی کرنے کے لئے رکھا گیاہے ، کیا اس کے پیچھے نماز ہوجائے گی؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
مُردے نہلانے والے شخص کی اقتداء میں نماز پڑھنا جائز ہے۔ ممانعت کی کوئی وجہ نہیں۔ بشرطیکہ پاک صاف اور امامت کے اہل ہو۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب