ایک مسجد میں مدت سے جمعہ ہو رہا ہے، کچھ لوگ تھوڑی دور الگ مسجد بنا کر اسے جامع مسجد قرار دینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ کیا یہ درست ہے؟
______________________________________________________
اگر اس میں انتقال جمعہ میں کوئی فساد یا ضد نہیں ہے تو دوستوں کو باہمی طور پر فیصلہ کر لینا چاہیے صرف ضد یا تعصب کی آڑ میں یہ مطالبہ نہیں کرنا چاہیے، پہلی مسجد اگر چھوٹی یا آبادی سے دور ہے اور نئی مسجد بڑی ہے۔ تو اس کی سہولتوں سے فائدہ اٹھانے میں کوئی ہرج نہیں، جمعہ کی تبدیلی اجتماع کی ضروریات کے مطابق ادھر ادھر کی جا سکتی ہے۔ (اہل حدیث سوہدرہ جلد نمبر ۱۳ ش نمبر ۸)