سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(408) کبڑے امام کی اقتداء

  • 24418
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-18
  • مشاہدات : 484

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ائمہ ثلاثہ کے نزدیک کبڑا امام جس کی کمر رکوع کی حد تک جھکی ہو، اس کی اقتدا صحیح نہیں ، کیا ایسے کو امام نہیں بنانا چاہئے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

کبڑے آدمی کی چونکہ اس حالت میں اپنی نماز درست ہے لہٰذا اس کی امامت بھی درست ہے۔ قاعدہ معروف ہے: ’ من صحّت صلاتہ صحت إمامتہ ۔‘ سبل السلام:۸۳/۳

تاہم کوشش ہونی چاہئے کہ صحت مند آدمی نماز پڑھائے۔بوقت ِضرورت ایسے آدمی کی امامت بھی درست ہے جس طرح کہ شرع نے نابینا کی امامت کو بھی قابل اعتبارسمجھا ہے۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:366

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ