سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(386) فرضی نماز توڑ کر فرضی نماز کی جماعت میں شامل ہونا

  • 24396
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 527

سوال

(386) فرضی نماز توڑ کر فرضی نماز کی جماعت میں شامل ہونا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگر کوئی شخص اپنی فرض نماز تنہا ادا کر رہا ہو، اسی دوران لوگ جماعت ثانیہ کے ساتھ وہاں نماز قائم کریں تو وہ شخص نماز توڑ کر نئے سرے سے جماعت ثانیہ میں شامل ہو یا اسی پہلی نماز پر بناء کرکے جماعت میں شامل ہو جائے۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ظاہر یہ ہے کہ ایسی صورت میں اس شخص کو تنہا نماز مکمل کر لینی چاہیے۔ کیونکہ یہ کیفیت اصل بناء کے مطابق ہے ۔ تاہم سوال میں مرقومہ دونوں صورتوں میں بھی کوئی حرج معلوم نہیں ہوتا۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:352

محدث فتویٰ

تبصرے