سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(365) اقامت کا جواب دینا چاہئے یانہیں ؟

  • 24375
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 513

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اقامت کا جواب دیناچاہئے یانہیں ؟ جماعت المسلمین کے امیر مسعود احمد نے لکھا ہے کہ اقامت کا جواب دینا کسی حدیث سے ثابت نہیں


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اقامت کا جواب دینے کی حدیث سنن ابو داود میں ہے لیکن اس کی سند میں ضعف ہے۔ اس میں دو راوی محمد بن ثابت العبدی اور شہر بن حوشب ضعیف ہیں ، نیز ان دونوں کے درمیان راوی مجہول ہے ۔لہٰذا یہ حدیث قابل عمل نہیں ہے ۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:335

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ