سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(364) کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھنے والا سجدہ کا حکم

  • 24374
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1090

سوال

(364) کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھنے والا سجدہ کا حکم

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

آج کل مسجد میں کرسیاں رکھی ہوتی ہیں جن پر لوگ بیٹھ کر نماز ادا کرتے ہیں۔ سجدہ کرتے وقت اپنی پیشانی تختی پر رکھتے ہیں۔ ہمارے ہاں کچھ لوگ کہتے ہیں تختی پر سجدہ نہیں ہوتا۔ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ سجدہ ہوجاتا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

حضرت ابن مسعود  رضی اللہ عنہ   سے منقول ہے، کہ لکڑی پر سجدہ کرنا مکروہ ہے۔ فرمایا: اشارے سے نماز پڑھے۔ ملاحظہ ہو! ( المغنی :۲/۵۷۶)

بناء بریں تختی پر سجدہ کرنے سے بچنا چاہیے۔ واضح ہو کہ کرسیوں پر بیٹھنے کے بجائے کوشش کرنی چاہیے کہ نماز زمین پر بیٹھ کر پڑھی جائے، تاکہ صف بندی میں خلل واقع نہ ہونے پائے۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:334

محدث فتویٰ

تبصرے