سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(362) کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھنا

  • 24372
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 571

سوال

(362) کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

آج کل مساجد میں کرسی پر بیٹھ کر فرص نماز پڑھنے کا رجحان ہورہا ہے۔ باوجود اس بات کے کہ قیام کی حالت میں کھڑا ہوا جاسکتا ہے صرف سجدہ اور قعدہ کی حالت میں تکلیف ہے۔ ایسی صورت میں کیا یہ جائز ہے کہ تمام نماز کرسی پر بیٹھ کر ادا کی جائے۔ ایک مولوی صاحب نے یہ فتویٰ دیا ہے کہ اگر کھڑے ہو کر قیام پر قادر ہے تو کھڑے ہونا فرض ہے ورنہ نماز نہیں ہوگی۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

حتی المقدور نماز کھڑے ہو کر ادا کرنی چاہیے۔سجدہ اور قعدہ میں جیسے بیٹھ سکتا ہے۔ بیٹھ جائے۔ ﴿لَایُکَلِّفُ اللّٰهُ نَفسًا اِلَّا وُسعَهَا﴾(البقرۃ:۲۸۶)

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:333

محدث فتویٰ

تبصرے