السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
جب ہم فرض نماز پڑھ رہے ہوں اور کسی آدمی کا وضو ٹوٹ جائے تو وہ جگہ جو خالی رہ جاتی ہے کیا اس کو پُر کرنا چاہیے یا ویسے ہی کھڑے رہنا چاہیے۔ اکثر بچے صف چھوڑ کر بھاگ جاتے ہیں تو کیا اس صورت میںہم چند قدم آگے چل کر صف پُر کر سکتے ہیں یا کہ نہیں اس کے متعلق بھی تفصیل سے بتائیں۔
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
بحالتِ نماز عارضہ کی وجہ سے خالی جگہ کو پُر کرلینا چاہیے۔ سنن ابو داؤد میں حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کی روایت میں ہے، کہ شیطان کے لیے صفوں کے درمیان جگہ نہ چھوڑو۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب