سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(351) نماز میں پاؤں ملانے کا طریقہ

  • 24361
  • تاریخ اشاعت : 2024-11-02
  • مشاہدات : 555

سوال

(351) نماز میں پاؤں ملانے کا طریقہ

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

انسانی پائوں مخروطی شکل کے ہوتے ہیں، پَنجا بہ نسبت ایڑھی کے چوڑا ہوتا ہے۔ سوال یہ ہے کہ انگوٹھے سے ایڑھی والی لائن تقریباً سیدھی ہوتی ہے جب کہ پائوں کا بیرونی حلقہ ترچھا ہوتا ہے تو پھر صف بندی میں ایڑھی سے ایڑھی ملانے کا کیا طریقہ اختیار کیا جائے؟ کندھے سے کندھا تو آسان ہے۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

پائوں کے اگلے حصے سے پہلے ایڑھی ہے، ایڑھی ملائیں۔ صحیح صورت پیدا ہو جائے گی۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:321

محدث فتویٰ

تبصرے