السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
جو لوگ جماعت کی حالت میں کندھے سے کندھا ملا کر تو کھڑے ہوتے ہیں مگر پائوں کے ساتھ پائوں نہیں ملاتے کیا اُنہیں نماز باجماعت کا ثواب ملے گا؟ قرآن وسنت کی روشنی میں جوابات دے کر تشفی فرمادیں ۔
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
فی الجملہ جماعت کا ثواب تو مل جائے گا۔ مگر سنت کے ترک کی بناء پر ثواب میں کمی واقع ہو جائے گی۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب