السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
نماز میں جوتے اتارنے کا خصوصی حکم کہاں آیا ہے، یا ہم نے لازم کیوں جان لیا ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
نماز کی حالت میں جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے جوتے میں نجاست لگی تھی تو جوتا اتارنے کا حکم دیا گیا، جس طرح کہ حدیث میں اس کی صراحت موجود ہے۔ عام حالات میں جوتا پہن کر نماز پڑھنا جائز ہے، لیکن بغیر جوتے کے نماز پڑھنا افضل معلوم ہوتا ہے، کیوں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کا عام طریقہ یہی تھا کہ سجدے میں دونوں پائوں کی انگلیاں قبلہ رُخ ہوتیں۔ ظاہر ہے کہ جوتوں میں یہ کیفیت مشکل ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب