سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(310) کیا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی ننگے سر نماز بھی پڑھی ہے؟

  • 24320
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 524

سوال

(310) کیا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی ننگے سر نماز بھی پڑھی ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا نبی  صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی ننگے سر نماز بھی پڑھی ہے؟ اگر پڑھی ہو تو اس کو دلیل بنا کر ہمیشہ ننگے سر نماز پڑھنا ، ٹوپی رکھ کر پڑھنے سے کتنا افضل ہے ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک کپڑا اوڑھ کر نماز پڑھی ہے جس کی صورت یہ بھی تھی کہ ایک کپڑے کی دونوں طرف مخالف سمت سے کندھے پر ڈال لیں یعنی اس کی دائیں طرف بائیں کندھے پر اور بائیں طرف دائیں کندھے پر، جس کا صاف مطلب یہ ہے کہ آپ کے سر پر کچھ نہ تھا۔ نماز دونوں طرح پڑھنادرست ہے ، سر ڈھانپ کر یا ننگے سر پڑھنا تمام محدثین کے نزدیک سنت میں داخل نہیں۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:299

محدث فتویٰ

تبصرے