مسجد میں نمازی چراغ جلانے کے لیے تیل بھیجتے ہیں، لیکن امام صاحب اور طلباء اپنے ذاتی مصرف میں تیل خرچ کر لیتے ہیں، کیا اس طرح ان کا فعل جائز ہے؟
__________________________________________________________________
جب تیل مسجد کے چراغ کے لیے آتا ہے، تو اسی کام میں خرچ کرنا چاہیے، امام صاحب و طلباء مسجد کا تیل اپنے مصرف میں لا کر یقینا مسجد کی حق تلفی و خیانت کے مرتکب ہیں۔ (مولانا) محمد یونس دہلی، اہل حدیث گزٹ دہلی جلد نمبر ۹، ش نمبر ۱۰)