سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(293) نمازِ مغرب کے بعد نمازِ عشاء کا وقت کب شروع ہوتا ہے؟

  • 24303
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 841

سوال

(293) نمازِ مغرب کے بعد نمازِ عشاء کا وقت کب شروع ہوتا ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

نمازِ عشاء کا وقت نمازِ مغرب کے بعد کب شروع ہوتا ہے؟ یعنی اندازًا کتنے گھنٹے یا منٹ بعد؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نمازِ عشاء کا وقت غروبِ شمس کے قریباً ڈیڑھ گھنٹہ بعد شروع ہو جاتا ہے۔ حدیث میں ہے:

’ وَقتُ المَغرِبِ مَا لَم یَغِبِ الشَّفَقُ ‘صحیح مسلم،بَابُ أَوْقَاتِ الصَّلَوَاتِ الْخَمْسِ ،رقم:۶۱۲

یعنی جب تک شفق(سرخی) غائب نہ ہو مغرب کا وقت ہے۔

(شفق کے غروب ہونے پر عشاء کا وقت شروع ہو جاتا ہے۔)

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:288

محدث فتویٰ

تبصرے