سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(292) نمازِ عصر اوّل وقت میں پڑھنا اور اعادہ نہ کرنا

  • 24302
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-03
  • مشاہدات : 571

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ہمارے حنفی بھائی خاص کر نمازِ عصر کو دھوپ زرد پڑ چکنے کے بعد بہت دیر سے پڑھتے ہیں:(صلوٰۃ الرسول،ص:۱۴۶) مؤلفہ مولانا صادق سیالکوٹی، میں مذکور مسلم شریف کی ایک حدیث شریف کے مطابق ہم اپنی نماز عصر اوّل وقت پر پڑھ کر پھر جا کر اُن کے ساتھ جماعت میں شامل ہو جاتے ہیں اس بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں ؟ مزید یہ کہ اگر اُن کے ساتھ دوبارہ نہ پڑھیں تو کوئی حرج تو نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

آپ حضرات عصر کی نماز اوّل وقت ادا کر لیا کریں۔ دوبارہ حنفیوں کے ساتھ اعادہ مت کریں۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:288

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ