السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
سورج کے سائے کے حساب سے عصر کا اَوَّل وقت کب شروع ہو تا ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جب ہر شے کا سایہ اس کے برابر ہو جائے تو عصر کا اوّل وقت شروع ہو جاتا ہے۔ چنانچہ حدیث میں ہے:
’ صَلَّی العَصرَ حِینَ کَانَ ظِلُّهٗ مِثلَهٗ ‘أبوداؤد مع عون المعبود ۱۵/۱
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے :’’جبریل نے مجھے نماز عصر اس وقت پڑھائی جب کہ ہر شے کا سایہ اس کے برابر ہو چکا تھا۔‘‘ (تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو!مرعاۃ المفاتیح (۳۸۵/۱)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب