سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(284) ظہر کی نماز کا اوّل وقت

  • 24294
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-04
  • مشاہدات : 561

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ظہر کی نماز کا وقت آج کل عموماً ایک بجے ہے جب کہ زوال کا وقت گیارہ بج کر پچاس منٹ پر ہے کیا ایک بجے کا وقت نماز کا اول یا درمیانہ یا آخری وقت شمار کیا جائے گا۔ اوّل وقت کب شروع ہوتا ہے۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ظہر کا وقت سورج کے ڈھلنے سے لے کر ایک مثل ( ہر شے کا سایہ اس کے برابر ہوجانے ) تک ہے۔ دوپہر کا سایہ مثل میں داخل نہیں۔ اس حساب سے ظہر کے اوّل کا آپ بخوبی اندازہ کر سکتے ہیں۔ مشارٌالیہ (اوپربیان کردہ) وقت بہر صورت درمیانہ ہے۔ مزید وضاحت کے لیے ملاحظہ ہو!( عون المعبود :جلد اوّل) اور نقشہ اوقاتِ نماز مرتب شدہ قاری عزیر صاحب۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:283

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ