السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
موحد، پرہیز گار شخص جو ساری نمازیں جماعت کے ساتھ ہی پڑھتا ہے۔داڑھی منڈواتا ہے شلوار ٹخنوں سے نیچے رکھتا ہے اور اس پر اصرار کرتا ہے کیا ایسی چیزوں سے نماز میں نقص واقع تو نہیں ہوتا؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ایسے امور سے نماز میں نقص پیدا ہوتا ہے۔ یہ اعمال﴿اِنَّ الصَّلَاةَ تَنهٰی عَنِ الفَحشَآءِ وَالمُنکَرِ﴾(العنکبوت:۴۵) کے برعکس اور منافی ہیں، جو یقیناً خسارے کا سودا ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب