السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کوئی شیطانی وسوسہ دل و دماغ میں اٹھتا ہے تو فوراً «أَعُوذُ بِاللّٰهِ» اور "لَاحَولَ" پڑھ لیتی ہوں لیکن کبھی کبھی نماز کی حالت میں انتہائی خوفناک بلکہ اتنا وحشتناک وسوسہ اٹھتا ہے کہ دل دہل جاتا ہے ایسی صورت میں کیا کیا جائے؟ حالانکہ حفظ ما تقدم کے طور پر اکثر و بیشتر سورہ فاتحہ کے شروع میں "اعُوذُ بِاللّٰهِ" پڑھتی ہوں ، مگر پھر بھی کبھی کبھی یہ حملہ نماز کے دوران ہو جاتا ہے اس وقت سمجھ نہیں آتی کہ کیا کروں۔
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ایسی صورت میں بحالتِ نماز ہی تعوذ پڑھ کر تین دفعہ بائیں طرف پھونک مارا کریں۔( صحیح مسلم، بَابُ التَّعَوُّذِ مِنْ شَیْطَانِ الْوَسْوَسَۃِ فِی الصَّلَاۃِ،رقم:۲۲۰۳)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب