سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(272) پنجگانہ نماز کی رکعات کی تفصیل حدیث کی روشنی

  • 24282
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-19
  • مشاہدات : 720

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

پنجگانہ نماز کی رکعات کی تفصیل حدیث کی روشنی میں بیان فرمائیں کہ کچھ لوگ پنجگانہ نماز کی رکعات اس طرح پڑھتے ہیں، فجر ۴ رکعت ،ظہر ۱۰ رکعت، عصر ۴ رکعت ،مغرب ۵ رکعت اور عشاء۷ رکعت اور بعض فجر ۴ رکعت، ظہر ۱۲ رکعت، عصر۴ رکعت، مغرب۷ رکعت اور عشاء ۱۷ رکعت۔

کیا نیچے والی رکعات پڑھنے والا درست ہے یا اُوپر والا، اور حدیث میں ان کی تعداد کتنی ہے۔ اگر کوئی نیچے والی رکعتیں پڑھے تو وہ بدعت تو نہیں کرے گا اور اگر اُوپر والی رکعات پڑھے تو نماز درست ہو گی؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نمازوں کی رکعات کی پہلی تعداد زیادہ صحیح ہے۔ البتہ عشاء کے بعد وِتر ایک سے لے کر ۹ تک پڑھے جا سکتے ہیں۔ مزید تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو! ہمارے شیخ محدث روپڑی رحمہ اللہ  کی کتاب’’تعلیم الصلٰوۃ‘‘(ص: ۵۵۔۵۶، ۶۱ تا۶۳)

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:276

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ