سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(271) نمازیں ضائع کرنے والے جہنمی ہیں، اس کا قرآنی حوالہ درکار ہے

  • 24281
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-26
  • مشاہدات : 582

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جن لوگوں نے نماز کو ضائع کیا وہ عنقریب جہنم کے ایک خاص طبقے میں ڈالے جائیں گے۔اس بات کا قرآنی حوالہ درکار ہے۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ارشاد باری تعالیٰ ہے:

﴿فَخَلَفَ مِن بَعْدِهِمْ خَلفٌْ اَضَاعُوا الصَّلَاةَ وَاتَّبَعُوا الشَّهَوَاتِ فَسَوفَ یَلقَونَ غَیًّا﴾(مریم: ۵۹)

’’پھر ان کے بعد چند ناخلف ان کے جانشین ہوئے جنھوں نے نماز کو کھو دیا اور خواہشاتِ نفسانی کے پیچھے لگ گئے، سو عنقریب ’’غی‘‘ میں ڈالے جائیں گے۔‘‘

حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی الله عنه  نے کہا ہے: ’’غیّ ‘‘ جہنم میں ایک وادی کا نام ہے۔ (تفسیر قرطبی: ۱۱/ ۱۲۵)

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:275

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ