السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
جمعہ کی اذان منبر کے قریب دی جائے یا مسجد کے دروزاے پر؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
سنن ابی داوٗد میں ’عَلٰی بَابِ المَسجِدِ‘ کی تصریح ہے، کہ اذانِ خطبۂ جمعہ کی مسجد کے دروازے کے پاس کہی جائے لیکن یہ روایت مدلس راوی محمد بن اسحاق کے عنعنہ کی بناء پر قابلِ استدلال نہیں۔ ’’مسند احمد‘‘ کی جس روایت میں سماع کی تصریح ہے، اس میں ’عَلٰی بَابِ المَسجِدِ‘ کے الفاط نہیں۔ لہٰذا منبری اذان جونسی موزوں جگہ پر دی جائے درست ہے۔ تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو!فتاویٰ اہلِ حدیث (۳۸۷/۲،۳۸۸ـ لشیخنا محدث روپڑی رحمہ اللہ تعالیٰ)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب