السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا کوئی شخص بیت الخلاسے نکل کر بغیر وضو اذان دے سکتا ہے۔ قرآن و سنت سے رہنمائی فرمائیے۔ کیا رسول صلی اللہ علیہ وسلم یا صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم نے بھی ایسا کیا؟ (میاں عبدالحق مقصود)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
حدیث میں ہے:’ کَانَ النَبِیّ ﷺ یَذکُرُ اللّٰهَ عَلٰی کُلِّ أَحیَانِهٖ ‘صحیح مسلم،بَابُ ذِکرِ اللهِ تَعَالَی فِی حَالِ الجَنَابَةِ وَغَیرِهَا ،رقم:۳۷۳، بحواله فتح الباری:۱/۴۰۸، سنن ابن ماجه،رقم:۳۰۲
یعنی’’نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہر وقت اللہ کا ذکر کرتے تھے یعنی خواہ بے وضو ہوتے یا وضو سے‘‘
اور جس حدیث میں ہے کہ اذان باوضو ہونی چاہئے، وہ ضعیف ہے۔ (اِرواء الغلیل :۲۴۰/۱)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب