السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اذان کے بعد کسی کو نماز کے لیے بلانا منع ہے لیکن عموماً صبح کی اذان کے وقت لوگ سوئے ہوئے ہوتے ہیں ان کو نماز کے لیے جگانے کے لیے سپیکر پر قرآن پڑھنا کیا بدعت ہے یا جائزہے ۔عموماً سردیوں کے موسم میںجب اندر سوئے ہوئے ہوتے ہیں اور اذان نہیں سن پاتے تو کیا ایسا کرنا جائز ہے یا نہیں؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اذان کے بعد کسی اضافے کی ضرورت نہیں، کیونکہ یہ طریق کار سلف صالحین سے ثابت نہیں۔ اگرچہ قرآن مجید کی تلاوت بلا تخصیص ہر وقت مطلوب ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب