اگر مسجد کا موقوفہ شامیانہ بالکل بودا اور کمزور ہو گیا ہو اور قابل مرمت نہ رہے اور آئندہ رکھنے سے اور بھی زیادہ نقصان ہو اور بالکل بے مصرف ہو جائے تو ایسے شامیانہ موقوفہ کو لولے، لنگڑے، جذامی، محتاج اور اپاہج کو تقیسم کر سکتے ہیں یا نہیں؟
_______________________________________________
ایسے شامیانہ کو فروخت کر کے اس کی قیمت مسجد پر صرف کر دی جائے یا شامیانہ ہی کو مجبور و معذور محتاجوں پر تقسیم کر دیا جائے، دونوں جائز ہے۔
ذکر الأزرقی أن عمر کان ینزع کسوة الکعبة کل سنة فیقسمھا عن الحاج وعندہ أیضا عن ابن عباس رضی اللہ عنه و عائشة رضی اللہ عنه انھا قالا ولا باس أن یلبس کسوتھا من صارت إلیه من حائض وجنب وغیرھما۔ وقالت عائشة لشیبت بیعھا فاجعل ثمنھا فی سبیل اللّٰہ وفی المساکین أخرجه الفاکھی والبیھقی (محدث دہلی جلد نمبر ۱ شمارہ نمبر ۱۰)