السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اذان ہو رہی ہو اور کوئی آدمی باتیں کرتا رہا،اذان مکمل ہونے کے بعد جواب میں ساری اذان کے لفظ کہہ لے تو یہ کیسا ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اذان کے کلمات کا جواب ساتھ ساتھ دینا چاہیے، اور باتیں کرنے سے احتراز ہونا چاہیے۔ اگر کوئی ایسی صورت پیدا ہو جائے کہ ساتھ جواب نہ دے سکے، تو بطاہر بعد میں عدمِ استدراک ہے۔ یعنی جواب نہ دیا جائے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب