السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایک اذان کا جواب دینے کی صورت میں دوسری طرف سے اذانیں ہو رہی ہیں کیا اُن کا بھی جواب دینا پڑے گا یا ایک ہی اذان کا جواب کافی ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اصلاً تو ایک ہی اذان کا جواب ہے لیکن عمومِ حدیث ’اِذَا سَمِعتُمُ المُؤَذِّنُ، فَقُولُوا: مِثلَ مَا یَقُولُ (صحیح البخاری،بَابُ مَا یَقُولُ إِذَا سَمِعَ المُنَادِی، رقم:۶۱۱، صحیح مسلم،رقم:۳۸۳) کے پیشِ نظر کوئی متعدد اذانوں کا جواب دینا چاہے تو دے سکتا ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب