سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(219) قبرستان میں تعمیر کیے گئے مدرسہ میں نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے؟

  • 24229
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 564

سوال

(219) قبرستان میں تعمیر کیے گئے مدرسہ میں نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ہمارے علاقے میں ایک مدرسہ قبرستان میں بنایا گیا ہے، اس کے اردگرد کچھ قبریں ہیں۔سوال یہ ہے کہ کیا اس مدرسے میں نماز ادا کی جا سکتی ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

متعدد احادیث میں قبرستان میں نماز پڑھنے کی ممانعت وارد ہے۔ اس لیے وہاں موجود مسجد میں نماز پڑھنی منع ہے۔ بلکہ اس کا بانی شریعت کی نگاہ میں ملعون ہے۔ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم  نے فرمایا:

’ لَعَنَ اللّٰهُ الیَهُودَ وَالنَّصَارٰی اِتَّخَذُوا قُبُورَ أَنبِیَاءِهِم مَسَاجِدَ ‘صحیح البخاری، بَابُ مَا یُکرَهُ مِنَ اتِّخَاذِ المَسَاجِدِ عَلَی القُبُورِ،رقم:۱۳۳۰

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب المساجد:صفحہ:203

محدث فتویٰ

تبصرے